دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے آج حج 2016 کے لئے دہلی کے عازمین کی قرعہ اندازی کا افتتاح کرتے ہوئے منتخب عازمین سے ملک میں امن ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔
دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ قرعہ اندازی کی تقریب میں مسٹر سسودیا نے مرکزی حکومت سے دہلی کے
عازمین کے کوٹے میں اضافے کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ دہلی قومی راجدھانی ہے اور یہاں ملک کی تمام ریاستوں کے لوگ رہتے ہیں جس کے سبب سفر حج پر جانے والے خواہشمندوں کی تعداد دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
اس لئے راجدھانی کے عازمین کے کوٹے میں اضافہ کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔